عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ماہ کے شروع میں تین روزے رکھا کرتے تھے اور آپ کم ہی جمعہ کے دن روزہ چھوڑا کرتے تھے۔ ترمذی، نسائی اور ابوداؤد نے تین دن تک روایت کیا ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و النسائی و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصوم/حدیث: 2058]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (742 وقال: حسن غريب .) و النسائي (204/4 ح 2370) و أبو داود (2450) [و صححه ابن خزيمة (2129) و ابن حبان (الإحسان: 3637) ] »