معاذہ عدویہ رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ماہ تین دن روزہ رکھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں، پھر میں نے ان سے پوچھا: آپ مہینے کے کون سے ایام روزہ رکھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: آپ اس بات کی پرواہ نہیں کیا کرتے تھے کہ آپ مہینے کے کن ایام میں روزہ رکھیں گے۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصوم/حدیث: 2046]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (194 / 1160)»