ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پیر کے روزہ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ”یہی میرا یوم پیدائش ہے اور یہی یوم نبوت (یعنی اسی روز مجھ پر وحی نازل کی گئی)۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصوم/حدیث: 2045]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (198 / 1162)»