ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان کے بعد اللہ کے مہینے محرم کا روزہ بہترین روزہ ہے، اور فرض نماز کے بعد رات کی نماز (یعنی تہجد) بہترین نماز ہے۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصوم/حدیث: 2039]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (202 / 1163)»