معاذ بن زہرہ ؒ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب افطار کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ”اے اللہ! میں نے تیرے ہی لیے روزہ رکھا اور تیرے ہی رزق سے افطار کیا۔ “ ابوداؤد نے اسے مرسل روایت کیا ہے۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصوم/حدیث: 1994]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (2358) ٭ السند مرسل .»