ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک ہم ُامی (لکھنے پڑھنے سے نابلد) لوگ ہیں، ہم حساب کتاب نہیں جانتے، مہینہ اس طرح اور اس طرح اور اس طرح ہوتا ہے۔ “ تیسری مرتبہ آپ نے انگوٹھے کو بند کر لیا، پھر فرمایا: ”مہینہ اس طرح، اس طرح اور اس طرح ہوتا ہے۔ “ یعنی مکمل تیس، یعنی آپ نے ایک مرتبہ انتیس اور ایک مرتبہ تیس کا ذکر کیا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصوم/حدیث: 1971]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1913) و مسلم (1081/15)»