ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان امین خازن جو حکم کے مطابق خوش دلی سے، جسے دینے کو کہا جائے، مکمل طور پر پورا دیتا ہے تو وہ بھی صدقہ کرنے والوں میں شمار ہوتا ہے۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1949]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1438) و مسلم (1023/79)»