ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین صدقہ وہ ہے جس کے پیچھے غنا ہو اور صدقہ کی ابتدا اپنے زیر کفالت افراد سے کر۔ “ بخاری، مسلم نے صرف حکیم رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1929]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1426. 1427) و مسلم (1034/95)»