جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر معروف صدقہ ہے، تمہارا اپنے بھائی کو خندہ پیشانی سے ملنا اور تمہارا اپنی بالٹی سے اپنے بھائی کے برتن میں پانی ڈال دینا بھی نیکی میں سے ہے۔ “ صحیح، رواہ احمد و الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1910]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (344/3 ح 14766) والترمذي (1970 وقال: حسن صحيح) وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ»