ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر مسلمان پر صدقہ کرنا واجب ہے۔ “ صحابہ نے عرض کیا، اگر وہ نہ پائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ہاتھوں سے کمائی کرے اور اپنے آپ کو فائدہ پہنچائے اور صدقہ کرے۔ “ انہوں نے عرض کیا، اگر وہ استطاعت نہ رکھے یا نہ کر پائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ضرورت مند مجبور شخص کی مدد کرے۔ “ انہوں نے عرض کیا: اگر وہ یہ بھی نہ کر سکے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نیکی کا حکم کرے۔ “ انہوں نے عرض کیا، اگر نہ کر سکے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”برائی سے رک جائے کیونکہ یہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1895]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6022) و مسلم (1008/55)»