ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”آج تم میں سے کون روزے سے ہے؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”آج تم میں سے کون جنازے کے ساتھ شریک ہوا؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”آج تم میں سے کس نے مسکین کو کھانا کھلایا؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا، میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”آج تم میں سے کس نے مریض کی عیادت کی؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں نے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص میں یہ خصلتیں جمع ہو جائیں تو وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1891]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1208/87)»