ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے صدقہ کی کھجوروں میں سے ایک کھجور لی اور اسے منہ میں ڈال لیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھہرو، ٹھہرو۔ “ تاکہ وہ اسے پھینک دیں، پھر فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم نہیں کہ ہم صدقہ نہیں کھاتے۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1822]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1491) و مسلم (1069/161)»