عبداللہ بن ثعلبہ یا ثعلبہ بن عبداللہ بن ابی صعیر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک صاع گندم ہر دو پر واجب ہے، چھوٹا ہو یا بڑا، آزاد ہو یا غلام، مرد ہو یا عورت، رہا تمہارا مال دار شخص تو اللہ اس کا تزکیہ فرما دے گا اور رہا تمہارا محتاج شخص تو اس کو دیے ہوئے سے زیادہ دیا جائے گا۔ “ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1820]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناه ضعيف، رواه أبو داود (1619) ٭ الزھري مدلس و عنعن.»