ابن عباس رضی اللہ عنہ نے رمضان کے آخر میں فرمایا: اپنے روزوں کا صدقہ نکالو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس صدقہ کو ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو یا نصف صاع گندم پر، آزاد یا غلام، ہر مرد و عورت اورہر چھوٹے بڑے پر فرض فرمایا۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1817]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (1622) والنسائي (50/5. 51 ح 2510. 2512) ٭ وقال: النسائي: ’’الحسن لم يسمع من ابن عباس‘‘ رضي الله عنه.»