ربیعہ بن ابی عبدالرحمٰن ؒ بہت سے صحابہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلال بن حارث المزنی رضی اللہ عنہ کو قبلیہ کی کانیں عطا فرمائیں اور یہ فرع کی طرف ہیں، اور ان سے آج تک صرف زکوۃ ہی وصول کی جاتی ہے۔ حسن، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1812]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (3061) ٭ السند ضعيف و للحديث شواھد عند ابن الجارود (371 وسنده حسن) وغيره وھو بھا حسن.»