ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جانور کا زخم معاف ہے (اس پر کوئی دیت و تاوان نہیں)، کنویں میں اور کان میں موت واقع ہو جائے تو اس پر کوئی معاوضہ نہیں، اور دفینے پر پانچواں حصہ زکوۃ ہے۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1798]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1499) و مسلم (1710/45)»