ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مدینہ کی قبروں کے پاس سے گزر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی طرف چہرہ مبارک کرتے ہوئے فرمایا: ”اہل قبور! تم پر سلامتی ہو، اللہ ہمیں اور تمہیں معاف فرمائے، تم ہمارے اسلاف ہو اور ہم تمہارے پیچھے آنے والے ہیں۔ “ ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1765]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (1053) ٭ قابوس فيه لين کما في تقريب التهذيب (5445) و ضعفه الجمھور.»