معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس مسلمان والدین کے تین بچے فوت ہو جائیں تو اللہ ان پر اپنا فضل و کرم فرماتے ہوئے انہیں جنت میں داخل فرمائے گا۔ “ صحابہ نے عرض کیا: اگر دو ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر دو ہوں“ انہوں نے پھر عرض کیا، اگر ایک ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ایک ہو تب بھی۔ “ پھر فرمایا: ”اس ذات کی قسم: جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! نامکمل بچہ اپنی ماں کو اپنی آنول (ناف) سے کھینچ کر جنت میں لے جائے گا، بشرطیکہ وہ اس (کی وفات) پر صبر کرے۔ “ احمد، ابن ماجہ نے ((والذی نفسی بیدہ)) سے آخر تک حدیث روایت کی ہے۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1754]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (241/5ح 22441) و ابن ماجه (1609) ٭ يحيي بن عبيد الله التيمي ضعيف.»