عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب جعفر کی خبر شہادت آئی تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”آل جعفر کے لیے کھانا تیار کرو، ان کے پاس ایسی چیز (یعنی خبر) آئی ہے جو انہیں مشغول رکھے گی۔ “ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1739]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (998 وقال: حسن.) و أبوداود (3122) و ابن ماجه (1610) [و صححه الحاکم (372/1) ووافقه الذهبي. ] »