جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”موت کی تمنا نہ کرو، کیونکہ مرنے کے بعد کے سماں کی ہولناکی بہت سخت ہے، اور یہ سعادت کی بات ہے کہ بندے کی عمر دراز ہو جائے اور اللہ عزوجل اسے اپنی طرف رجوع کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ “ سندہ حسن، رواہ احمد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1613]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده حسن، رواه أحمد (332/3 ح 146180) ٭ و حسنه الھيثمي في مجمع الزوائد (203/10) والمنذري في الترغيب والترهيب و للحديث شواھد معنوية.»