ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی مریض کی عیادت کی تو فرمایا: ”خوش ہو جاؤ، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، وہ (بخار) میری آگ ہے میں اسے دنیا میں اپنے مومن بندے پر مسلط کرتا ہوں تاکہ وہ اس کے لیے روز قیامت کی آگ کے حصہ کا (بدلہ) ہو جائے۔ “ حسن، رواہ احمد و ابن ماجہ و البیھقی فی شعب الایمان۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1584]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أحمد (440/2 ح 9674) و ابن ماجه (3470) و البيھقي في شعب الإيمان (9844) [و صححه الحاکم (345/1) ووافقه الذهبي. ] ٭ السند ضعيف و للحديث شواھد.»