عامر بن عبداللہ بن زبیر سے روایت ہے کہ جب وہ گرج کی آواز سنتے تو بات چیت ترک کر دیتے اور فرماتے: رعد (گرج) اور فرشتے اس کے خوف سے اس کی حمد بیان کرتے ہیں۔ صحیح، رواہ مالک۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1522]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه مالک (992/2 ح 1934) و صححه ابن الملقن في تحفة المحتاج (737)»