ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں جب کبھی بھی ہوا چلتی تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر یوں دعا کرتے: ”اے اللہ! اسے رحمت بنا، اسے عذاب نہ بنا، اے اللہ! اسے باد رحمت بنا اور اسے باعث عذاب ہوا نہ بنا۔ “ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی کتاب میں ہے: ”ہم نے ان پر ایک سخت آندھی بھیجی۔ “ اور: ”ہم نے ان پر ایک سخت آندھی بھیجی۔ “”ہم نے ابر اٹھانے والی ہوائیں بھیجیں۔ “ اور: ”وہ تمہیں خوشخبری سنانے کے لیے ہوائیں بھیجتا ہے۔ “ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1519]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الشافعي في الأم (253/1) و من طريقه البيھقي في الدعوات الکبير (80/2 ح 318) ٭ فيه رجل قال فيه الشافعي: ’’من لا أتھم‘‘ وھو مجھول.»