عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارش طلب کرتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ”اے اللہ! اپنے بندوں اور جانوروں کو سیراب فرما، اپنی رحمت کو عام کر دے اور اپنے مردہ شہروں کو زندگی عطا فرما۔ “ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1506]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه مالک (190/1. 191 ح 450) عن يحيي بن سعيد الأنصاري عن عمرو بن شعيب عن رسول الله ﷺ إلخ فھو مرسل) و أبو داود (1176 و سنده ضعيف، سفيان الثوري مدلس و عنعن و تابعه حفص بن غياث و ھو مدلس و عنعن)»