ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ذوالحجہ کے دس دنوں کی عبادت اللہ کو انتہائی محبوب ہے اس عشرہ کے ہر دن کے روزے کا ثواب سال بھر کے روزوں اور اس کی ہر رات کا قیام، شب قدر کے قیام کے برابر ہے۔ “ ترمذی، ابن ماجہ۔ امام ترمذی نے فرمایا: اس کی سند ضعیف ہے۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1471]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (758) و ابن ماجه (1728) ٭ نھاس: ضعيف.»