براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کن جانوروں کی قربانی میں احتیاط کرنی چاہیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ کے اشارے سے چار کا ذکر فرمایا: ”ایسا لنگڑا جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو، ایسا کانا جس کا کانا پن ظاہر ہو، مریض جس کا مریض ہونا ظاہر ہو، اور لاغر جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو۔ “ صحیح، رواہ مالک و احمد و الترمذی و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ و الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1465]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه مالک (482/2 ح 1060) و أحمد (289/4) و الترمذي (1497 وقال: حسن صحيح.) و أبو داود (2802) والنسائي (215/7 ح 4376) و ابن ماجه (3144) والدارمي (76/2 ح 1955) [و صححه ابن خزيمة (2912) و ابن حبان (1046) و ابن الجارود (481، 907) والحاکم (467/1. 468) ووافقه الذهبي. ] »