عمار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بیشک آدمی کی نماز کا لمبا ہونا اور اس کے خطبے کا مختصر ہونا اس کے فقیہ ہونے کی علامت ہے۔ تم نماز لمبی کرو اور خطبہ مختصر کرو، اور بیشک بعض بیان سحر انگیز ہوتے ہیں۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1406]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (47/ 869)»