عبید بن سباق ؒ مرسل روایت بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی جمعہ میں فرمایا: ”مسلمانو! اللہ نے اس دن کو عید قرار دیا ہے۔ پس تم اچھی طرح غسل کرو اور جس شخص کے پاس خوشبو ہو تو وہ اسے لگا لے، اس کے لیے کوئی مضائقہ نہیں اور مسواک کرو۔ “ حسن، رواہ مالک و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1398]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه مالک (65/1 ح 141) [وابن ماجه (1098) انظر الحديث الآتي] ٭ رواه عبيد بن السباق عن ابن عباس رضي الله عنه به، انظر الحديث الآتي (1399)»