نافع ؒ بیان کرتے ہیں، میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ کوئی شخص کسی شخص کو اس کی جگہ سے اٹھا کر خود وہاں بیٹھ جائے۔ نافع ؒ سے پوچھا گیا، دوران جمعہ؟ انہوں نے فرمایا: جمعہ میں اور جمعہ کے علاوہ بھی۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1395]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (627) و مسلم (2177/28)»