ابوجعد ضمری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص عدم توجہ کی بنا پر تین جمعے چھوڑے تو اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد و الترمذی و النسائی و ابن ماجہ و الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1371]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (1052) والترمذي (500 وقال: حسن) والنسائي (88/3 ح 1370 ا) و ابن ماجه (1125) والدارمي (1/ 379 ح 1579) [و صححه ابن خزيمة (1857) و ابن حبان (65، 553، 554) والحاکم (علٰي شرط مسلم (280/1) ووافقه الذهبي وھو حديث صحيح. ] »