انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب ماہ رجب شروع ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا فرماتے: ”اے اللہ! ہمارے لیے رجب و شعبان میں برکت فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا۔ “ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”جمعہ کی رات، چمک دار رات ہے اور جمعہ کا دن ترو تازہ دن ہے۔ “ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1369]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه البيھقي في الدعوات الکبير ( [لم أجده] و شعب الإيمان [3815] و فضائل الأوقات [14] کلاھما له) [و عبد الله بن أحمد 259/1 ح 2346] ٭ رواه زائدة بن أبي الرقاد عن زياد النميري: الأول منکر الحديث والثاني ضعيف.»