ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ ترمذی، اور ابن ماجہ نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر ہی دو خفیف رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ صحیح، رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1284]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (471) و ابن ماجه (1195)»