ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر پڑھ کر سلام پھیرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے: ((سبحان الملک القدوس))”پاک ہے بادشاہ نہایت پاک۔ “ ابوداؤد، نسائی، اور انہوں نے یہ اضافہ کیا ہے: تین مرتبہ لمبی آواز سے فرماتے۔ صحیح، رواہ ابوداؤد و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1274]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (1430) والنسائي (3/ 235 ح 1700)»