ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حجرے کے قریب رات بسر کیا کرتا تھا، جب آپ رات تہجد کے لیے اٹھتے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیر تک یہ پڑھتے ہوئے سنتا۔ ”پاک ہے تمام جہانوں کا رب۔ “ اور: ”پاک ہے اللہ اپنی حمد کے ساتھ۔ “ نسائی۔ ترمذی میں بھی اسی طرح ہے۔ اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ صحیح، رواہ النسائی و الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1218]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه النسائي (3/ 209 ح 1619) والترمذي (3416) [و أصله عند مسلم: 226/ 489] »