حذیفہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے، انہوں نے اضافہ نقل کیا ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”مغرب کے بعد دو رکعتیں پڑھنے میں جلدی کیا کرو، کیونکہ وہ فرض نماز کے ساتھ بلند کی جاتی ہیں۔ “ یہ دونوں روایتیں رزین نے روایت کی ہیں، بیہقی نے حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی زائد الفاظ شعب الایمان میں اسی طرح روایت کیے ہیں۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1185]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه رزين (لم أجده) والبيھقي في شعب الإيمان (3068) [والمروزي في قيام الليل (ص69) وقال: ھذا حديث ليس بثابت. ] ٭ زيد العمي: ضعيف و شيخ بقية: مجھول، و طريق البيھقي فيه عبد الرحيم بن زيد العمي کذاب.»