ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ظہر سے پہلے چار رکعتوں کے لیے، جن میں سلام نہ پھیرا گیا ہو، آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ “ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1168]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (1270) و ابن ماجه (1157) ٭ عبيدة بن معتب: ضعيف کما قال أبو داود وغيره و للحديث شواھد ضعيفة.»