جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، معاذ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز عشاء ادا کرتے پھر اپنی قوم کے پاس جاتے اور انہیں نماز عشاء پڑھاتے، اور یہ (بعد والی نماز) ان کے لیے نفل ہوتی تھی۔ صحیح، رواہ الدارقطنی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1151]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الدارقطني (1/ 274 ح 1062، 1063) والبيھقي (3/ 86) والشافعي في مسنده (ص 57 ح237)»