ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم نماز کے لیے آؤ اور ہم سجدہ کی حالت میں ہوں تو تم بھی سجدہ کرو، اور اسے کچھ بھی شمار نہ کرو، جس نے ایک رکعت پا لی اس نے نماز پا لی۔ “ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1143]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (893) ٭ فيه يحيي بن أبي سليمان: ضعفه البخاري و الجمھور و له شاھد ضعيف في السلسلة الصحيحة للألباني (1188)»