براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے، جب آپ ”سمع اللہ لمن حمدہ“ فرماتے تو ہم میں سے کوئی شخص اپنی کمر نہ جھکاتا حتیٰ کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی پیشانی زمین پر رکھ دیتے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1136]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (811) و مسلم (197/ 474)»