ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تین قسم کے لوگوں کی نماز قبول نہیں ہوتی: وہ امام جسے مقتدی نا پسند کرتے ہوں، ایک وہ شخص جو نماز کا وقت گزر جانے کے بعد نماز پڑھتا ہے، اور ایک وہ آدمی جو کسی آزاد شخص کو غلام بنا لے۔ “ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1123]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (593) و ابن ماجه (970) ٭ عبد الرحمٰن بن زياد الإفريقي ضعيف (تقدم: 239) و عمران المعافري: ضعيف.»