وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صف کے پیچھے ایک آدمی کو اکیلے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے نماز لوٹانے کا حکم فرمایا۔ احمد، ترمذی، ابوداؤد، اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث حسن ہے۔ صحیح۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1105]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أحمد (228/4 ح 18170) والترمذي (230) و أبوداود (682) [و صححه ابن خزيمة (1569) و ابن حبان (401، 403) ] »