مجاہد ؒ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی شخص اپنے اہل خانہ کو مسجد جانے سے نہ روکے۔ “(یہ سن کر) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے ایک بیٹے نے کہا: ہم انہیں ضرور روکیں گے۔ اس پر عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث بیان کرتا ہوں، اور تم یہ کہہ رہے ہو، راوی بیان کرتے ہیں: عبداللہ رضی اللہ عنہ نے زندگی بھر اس سے کلام نہیں کیا۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1084]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أحمد (36/2 ح 4933) ٭ ابن أبي نجيح مدلس و عنعن.»