ابوبکر بن سلیمان بن ابوحشمہ بیان کرتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سلیمان بن ابوحشمہ کو نماز فجر میں نہ پایا، اور عمر رضی اللہ عنہ بازار تشریف لے گئے، سلیمان کا گھر مسجد اور بازار کے درمیان واقع تھا، تو آپ سلیمان کی والدہ شفاء کے پاس سے گزرے تو آپ نے ان سے پوچھا: میں نے نماز فجر میں سلیمان نہیں دیکھا۔ تو انہوں نے عرض کیا، وہ رات بھر نماز پڑھتا رہا اور پھر اسے نیند آ گئی۔ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر میں نماز فجر با جماعت ادا کر لوں تو یہ مجھے رات بھر قیام کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1080]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه مالک (1/ 131 ح 292) ٭ أبو بکر بن سليمان بن أبي حثمة لم يذکر من حدّثه به.»