عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب نماز کے لیے اقامت کہی جائے اور تم میں سے کوئی قضائے حاجت محسوس کرے تو پہلے وہ قضائے حاجت سے فارغ ہو۔ “ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے جبکہ مالک، ابوداؤد اور نسائی نے اسی کی مثل روایت کیا ہے۔ صحیح۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1069]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (142 وقال: حسن صحيح.) و مالک (1/ 159 ح 379) و أبو داود (88) والنسائي (110/2، 111 ح 853) [و ابن ماجه (616) و صححه ابن خزيمة (932، 1652) و ابن حبان (الموارد: 194) والحاکم (1/ 168) ووافقه الذهبي. ] »