ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”عورت کا اپنے گھر کے اندر نماز پڑھنا، گھر کے صحن میں نماز پڑھنے سے افضل ہے، اور اس کا گھر کے اندر کسی کوٹھری میں نماز پڑھنا، اس کے کھلے مکان میں نماز پڑھنے سے افضل ہے۔ “ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1063]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (570) [و صححه ابن خزيمة (1688) و ابن حبان (329، 330) والحاکم (1/ 209) ووافقه الذهبي. ] ٭ قتادة مدلس و عنعن ولأصل الحديث شواھد کثيرة.»