الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
--. عصر کے بعد نماز کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر: 1049
وَعَن أبي بصرة الْغِفَارِيّ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمُخَمَّصِ صَلَاةَ الْعَصْرِ فَقَالَ: «إِنَّ هَذِهِ صَلَاةٌ عُرِضَتْ عَلَى مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ فَضَيَّعُوهَا فَمَنْ حَافَظَ عَلَيْهَا كَانَ لَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ وَلَا صَلَاةَ بَعْدَهَا حَتَّى يَطْلُعَ الشَّاهِدُ» . وَالشَّاهِد النَّجْم. رَوَاهُ مُسلم
ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مقام مخمص پر ہمیں نماز عصر پڑھائی تو فرمایا: یہ نماز تم سے پہلے لوگوں پر پیش کی گئی تو انہوں نے اسے ضائع کر دیا۔ پس جو شخص اس کی حفاظت کرے گا تو اسے اس کا دس گنا اجر ملے، اور اس کے بعد طلوع شاہد تک کوئی نماز نہیں۔ اور شاہد سے ستارے مراد ہیں۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1049]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (292/ 830)»

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح