ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم نے سورۂ انشقاق اور سورۂ علق کی تلاوت پر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سجدہ کیا۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1024]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (108/ 578)»