ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”دوران نماز جمائی آنا شیطان کی طرف سے ہے، پس جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو وہ مقدور بھر اسے روکنے کی کوشش کرے۔ “ ترمذی اور اسی کی دوسری روایت اور ابن ماجہ میں ہے: ”وہ اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لے۔ “ صحیح۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 993]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (370 وقال: حسن صحيح، 1746) و ابن ماجه (968) [و للحديث شواھد عند البخاري (6223) وغيره .] »