الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
--. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سلام پھیرنے کے کچھ لمحے بعد مقتدیوں کی طرف رخ فرماتے
حدیث نمبر: 960
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمَ لَمْ يَقْعُدْ إِلَّا مِقْدَارَ مَا يَقُولُ: «اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجلَال وَالْإِكْرَام» . رَوَاهُ مُسلم
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سلام پھیرنے کے بعد یہ دعا: اے اللہ! تو سلامتی والا ہے، تیری ہی طرف سے سلامتی ہے، اے شان و اکرام والے! تو بڑا ہی با برکت ہے۔ پڑھنے تک (قبلہ رخ) بیٹھے رہتے۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 960]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (135/ 592)»

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح