عامر بن سعد رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دائیں بائیں سلام پھیرتے ہوئے دیکھتا تھا حتیٰ کہ میں آپ کے رخسار کی سفیدی بھی دیکھتا تھا۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 943]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (119/ 582)»